صاف پانی کیس : ظہیرالدین سمیت 4 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

صاف پانی کیس : ظہیرالدین سمیت 4 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں ملوث ظہیرالدین سمیت 4 ملزمان کے ریمنانڈ میں24جولائی تک توسیع کر دی ہے۔صاف پانی کیس میں گرفتار 4 ملزمان ظہیرالدین،محمد سلیم،خالد ندیم اور مسعود اختر کو گزشتہ روز جیل سے لا کر عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر مزید توسیع کرانے کے لیے پیش کیا گیاتھا،واضح ہے کہ صاف پانی کیس میں انجینئرقمرالاسلام اور چیف ایگزیکٹو صاف پانی وسیم اجمل پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

مزید : علاقائی