سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت ملتوی

سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت ...

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ملزم وارث ذکریا سمیت 3ملزمان کی درخواست ضمانت طاہر بشیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر کارروائی آئندہ تاریخ سماعت پر ہو گی۔واضح رہے کہ عدالت عالیہ میں دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے کے باعث گزشتہ روز کیس میں کارروائی نہ ہوسکی ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی