عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت 16اگست تک ملتوی

عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت 16اگست تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز عدالت میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان کی جگہ ساجد منور قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے آئندہ تاریخ پر وکلاء کو بحث کرنے کی ہدایت کی ہے ،عدالت میں شہباز شریف کا موقف ہے کہ عمران خان نے 10ارب روپے لے کر پاناما لیکس میں خاموشی اختیار کرنے کا جھوٹا الزام لگایا جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

مزید : علاقائی