ہائیکورٹ نے 20بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے آزاد کرنے کا حکم دیدیا

ہائیکورٹ نے 20بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے آزاد کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے 20 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے آزاد کرنے کا حکم دے دیا ۔بھٹہ مزدوروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔عدالت نے رائیونڈ کے رہائشی محمد علی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر متعلقہ پولیس نے بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ قصور کے علاقہ میں محمد عمران نامی بھٹہ مالک نے مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ،وکیل نے بتایا کہ مزدوروں کو سرکاری ریٹ پر اجرت نہیں دی جارہی اور جبری مشقت کروائی جارہی ہے ،عدالت نے تمام بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

20بھٹہ مزدور

مزید : صفحہ آخر