’’سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9،17اور 19 کی خلاف ورزی‘‘

’’سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9،17اور 19 کی خلاف ورزی‘‘

لاہور(نامہ نگار خصوصی )نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لئے الیکشن کمیشن ، پیمرا اورپریس کونسل آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ۔یہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا اخبارات اور سوشل میڈیا پر پذیرائی کی جارہی ہے ،خط میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9،17اور 19 کی خلاف ورزی ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر ملزموں کی مثبت تشہیر آئین اور قانون کے منشا کی خلاف ورزی ہے ۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا ،الیکشن کمیشن اورپریس کونسل آف پاکستان کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سیاستدانوں کی میڈیا پرکوریج پر پابندی عائد کرے ۔

مزید : صفحہ آخر