عمران نیازی شاہی طوطا ،سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ، نفیسہ شاہ

عمران نیازی شاہی طوطا ،سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں عمران نیازی کو شاہی طوطا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کرکے انتخابات تک میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی کے اعصاب پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہو چکا ہے ۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر