سانحہ پشاورمیں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے،طاہرالقادری

سانحہ پشاورمیں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے،طاہرالقادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہارون بلور اور دیگر افراد کی دہشتگردی کے واقعہ میں شہادت پر افسوس ہے، واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور سانحہ میں ملوث جملہ عناصر کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سپین میں تنظیمی عہدیداروں اور وفود سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محب وطن اور باصلاحیت شہریوں کا ملک ہے، مکینیکل ہارٹ لگانے کا کامیاب آپریشن شعبہ طب میں ایک بڑی کامیابی ہے جس پر آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ مبارکباد کا مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ دو مصنوعی سیارے بھی چین کے خلائی راکٹ سے مدار میں بھیجے ہیں، خلائی تحقیق کے سلسلہ میں پاکستان کی یہ ایک شاندار کامیابی ہے جس پر پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز مبارکباد کے مستحق ہیں،

ڈاکٹر طاہرالقادری

مزید : صفحہ آخر