نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا ملالہ ڈے کے موقع پر پیغام

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا ملالہ ڈے کے موقع پر پیغام

لاہور ( جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ملالہ ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی اور انتہا پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ملالہ پاکستانی طالبات کے لیے ایک مثال ہے اور ملالہ یوسف زئی کی فروغ تعلیم اور انتہاپسندی کے رجحانات کے خاتمے کیلئے جدوجہد لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے کم عمری میں کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جرأت اور عزم کی علامت اور قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ ملالہ یوسف زئی ایک جدید ، تحمل اور برداشت کے حامل پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر