فیصل آباد سے حج آپریشن 14کے بجائے17جولائی سے شروع ہو گا

فیصل آباد سے حج آپریشن 14کے بجائے17جولائی سے شروع ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کو پہلا جھٹکا،فیصل آباد سے 14جولائی سے حج آپریشن شروع نہیں ہو سکے گا ،شاہین ائیر لائنز کی پہلی فلائٹ روانہ ہونی تھی،اب فیصل آباد سے حج آپریشن17جولائی سے شروع ہو گا،پی آئی اے حج آپریشن مکمل کرے گا،فیصل آباد سے 4500سے زائد سرکاری سکیم کے عازمین اس سال فریضہ حج ادا کریں گے،شاہین ائیر لائنز نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج آپریشن مکمل کرنا تھا ،شاہین ائیر لائنز اور وزارت مذہبی امور میں جاری ڈیڈ لاک کی وجہ سے شاہین ائیر لائنز کو اس سال سرکاری سکیم کے حج آپریشن سے آؤٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے کئی شہروں سے حج آپریشن وقت پر شروع نہیں ہو سکے گا۔

فیصل آباد حج آپریشن

مزید : صفحہ آخر