سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ کے لیے آرڈرز دے دیئے

سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ کے لیے ...

کراچی (سٹاف رپورٹر)سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ کے لیے آرڈرز کر دیئے ہیں ۔ ان پولنگ کارڈز کی تیاری کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے کے مطابق ان کو بھرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ یہ کارڈز 20 جولائی کے بعد گھر گھر تقسیم کیے جائیں گے ۔ ان پولنگ کارڈز پر ووٹر کا نام اور دیگر معلومات درج ہوں گی ۔ ان پولنگ کارڈز کی تیاری کے لیے کارکنوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ آزاد امیدوار پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کررہے ہیں ۔تاہم یہ مرحلہ تمام جماعتوں کے لیے آسان نہں ہوگا ۔

پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ

Back to Conversion Tool

مزید : صفحہ آخر