احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ، ٹرمپ کا دورہ برطانیہ امریکہ کو 4 کروڑ ڈالر میں پڑے گا : ڈیلی میل

احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ، ٹرمپ کا دورہ برطانیہ امریکہ کو 4 کروڑ ڈالر میں ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر کا تخمینہ 4کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے، سخت ترین سکیورٹی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کی جارہی ہے،50ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے،10ہزار کے قریب پولیس اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہونگے، برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران لند ن میں کسی موقع پر اعلانیہ طور پر نمودار نہیں ہونگے،امریکی صدر کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جو 2011 کے بعد سے برطانیہ میں نہیں دیکھے گئے۔یہ سخت ترین سکیورٹی تیاریاں ان بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران لندن میں 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے۔توقع ہے 3 روزہ دورے پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہونگے،رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کیڈلک ماڈل کی گاڑی جسے بیسٹ(Beast ) کانام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 16لاکھ ڈالرہے ،کو دنیا کے ایک سب سے بڑے عسکری نقل و حمل کے طیارے Super Galaxy C5 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دورے کے سکیورٹی انتظامات میں طیارہ بردار امریکی بحری جہازUSS Harry S Truman بھی سرگرم ہو گا جو برطانیہ کے جنوبی ساحلوں پر امریکی بیڑے میں شامل ہے۔ اس طیارہ بردار جہاز کی قیمت 45 لاکھ ڈالر اور وزن 97000 ٹن ہے۔

ٹرمپ دورہ خرچہ

مزید : علاقائی