حویلی لکھا ، انتخابی فلیکسز لگاتے کرنٹ لگنے سے تین نوجوان بری طرح جھلس گئے ، 2جاں بحق

حویلی لکھا ، انتخابی فلیکسز لگاتے کرنٹ لگنے سے تین نوجوان بری طرح جھلس گئے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ، حویلی لکھا(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)اوکاڑہ اُمیدوار و کی انتخابی فلیکسز لگاتے ہو ئے تین نوجوان ہائی وولٹیج تاروں کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئے کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفرکردیا گیا،بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ قصبہ حویلی لکھاچوک شہیداں میں تین نوجوان مزدور،افضال ،عرفان،عمرفاروق اجرتی طورپرانتخابی اُمیدواروں کی فلیکسز آویزاں کر رہے تھے کہ اچانک انہیں ہائی وولٹیج تاروں کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان بری طرح جھلس گئے جن میں ایک نوجوان عمرفاروق مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جن میں سے ایک اور نوجوان محمد عرفان ولد محمداحمد ہسپتال لے جاتے ہو ئے راستے میں ہی دم توڑ گیا
،اس افسوس ناک واقعہ پر حویلی لکھا میں عوامی سطح پر افسردگی چھائی رہی ہر کو ئی نوجوانوں کی اچانک مو ت پر غمزدہ دکھائی دیا۔

مزید :

علاقائی -