مسلم لیگ ن ، پی پی ، پی ٹی آئی اور اے این پی 6ماہ بعد ایک کنٹینر پر کھڑی ہوگی : جاوید ہاشمی

مسلم لیگ ن ، پی پی ، پی ٹی آئی اور اے این پی 6ماہ بعد ایک کنٹینر پر کھڑی ہوگی : ...

اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی 6 ماہ بعدایک کنٹینر پر کھڑی ہوں گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اجتماع میں دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے،دھماکہ کرنیوالے ہمارے اور جمہوریت کے دشمن ہیں اور درحقیقت میں عوامی نیشنل پارٹی کو میدان خالی کرنے کا پیغام دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ طوفان سے پہلے چھوٹی موٹی آندھیاں آرہی ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آنے والے دو ہفتے قوم کی تقدیر کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ انتخابات ہمیشہ پاکستان کے وجود کیلئے تقویت کا باعث بنتے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید : علاقائی