مغربی میڈیا کی رپورٹ بے بنیاد ، سی پیک کسی بھی قسم کی مداخلت سے متاثر نہیں ہوگا: چین

مغربی میڈیا کی رپورٹ بے بنیاد ، سی پیک کسی بھی قسم کی مداخلت سے متاثر نہیں ...

بیجنگ (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ سی پیک کسی بھی قسم کی مداخلت سے متاثر نہیں ہو گا،سی پیک کے منصوبے فر یقین کے اتفاقِ رائے کے مطابق مستحکم انداز میں فروغ پائیں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ فریقین کے طے کردہ اتفاق رائے کے مطابق مستحکم طور پر فروغ پائے گا اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے متاثر نہیں ہو گا۔حالیہ دنوں میں بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس وقت پاکستان کو قرضوں کے حجم میں نمایاں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔امید ہے کہ چین پاکستان کو قرضہ دے گا بصورتِ دیگر پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے دوبارہ امداد لے گا ۔اس سے چین پاک اقتصادی راہداری کے بعض منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ہوا چھون اینگ نے مغربی ذرائع ابلاغ کی متعلقہ رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید : علاقائی