یکہ توت دھماکہ ،پی ٹی آئی کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

یکہ توت دھماکہ ،پی ٹی آئی کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاوریکہ توت حملہ میں عوام نیشنل پارٹی کے کارنرمیٹنگ پرہونے والے خودکش بم کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ہارون بلور اور عوامی نیشنل پارٹی کے شہداکاسوئم پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کاپشاوراورمردان میں طے شدہ جلسے بھی منسوخ کردیے جبکہ خیبر پختونخوامیں جاری انتخابی مہم کوبھی روک دیاپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فوادچوہدری کاکہناہے کہ گزشتہ رات پشاورکے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے، ہارون بلور اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر کارکنان کی شہادتوں سے پورا ملک سوگوار ہے،پارٹی نے بلورفیملی اورعوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی خیبرپختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں جبکہ ایک روزہ سوگ کے دوران خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے پرچم بھی سرنگوں رہیں گے اللہ رسے بلورخاندان اورعوامی نیشنل پارٹی کاقائدین وکارکنان کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں ہارون بلور اور عوامی نیشنل پارٹی کے شہدا کا سوئم پرچیئرمین تحریک انصاف کاپشاوراورمردان میں طے شدہ جلسے منسوخ کردیے گئے ہیں ہارون بلور اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر شہدا کے سوئم کے احترام میں کیاگیایادرہے کہ عمران خان14جولائی کوپشاور اور مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھے