شانگلہ پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے ،رسول شاہ

شانگلہ پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے ،رسول شاہ

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس کے سربراہ رسول شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں ،شہید کبھی مرتے نہیں ،لواحقین کے ساتھ دکھ در د میں برابر کے شریک ہیں اور ہر فورم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،شانگلہ پولیس نے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر ہمارا کل محفوظ بنایا ، شہیدوں کے ورثاء کو تمام مراعات ان کے دہلیز پر پہنچایا جائیگا - دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پختونخوا پولیس نے دی ہے اور فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے- وہ بدھ کے روز اپنے دفتر الپوری میں شانگلہ پولیس کے شہداء کے لواحقین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانچارج شہداء سل کے انچارج علی حسین، پے ،افسر، شیرعلی،قاری عبیداللہ، پی ار اوعمررحمان سمیت دیگر شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ر سول شاہ نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارے فیملی کے ممبر ہیں اور ہم ہر وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ماہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا جن میں ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، پولیس اپنے شہداء پر فخر کردی ہے جنھوں نے اپنا آج ہمارے پر امن کل کیلئے قربان کیا ، وہ مرے نہیں بلکہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ، شہید مرتے نہیں ،لواحقین کیلئے شانگلہ پولیس دستیاب وسائل ہمہ وقت بروئے کار لائیں گے ،میرے دفتر اورگھر کے دروازے شہداء کے لواحقین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جب تک پولیس فورس رہے گی ، ان کی یاد منائی جائیگی،شہداء کے بچے تنہا نہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق شہید کے بچوں کو تنخواہ،وظائف،دیگر تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں یہ ان پر احسان نہیں ہے بلکہ ہمارا فرض ہے ۔انھوں نے شہداء کے لواحقین کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ آپ اپنے مسائل میرے پاس لے کے ائیں ، اپ کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔انھوں نے لواحقین کے اکثر مسائل موقع ہی پر حل کئے اور متعلقہ اہلکاروں سختی سے ہدایت صادر کی کہ شہداء کی لواحقین کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشیش کرے۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر