شانگلہ میں بھی سانحہ پشاور پر فضاء سوگوار
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں بھی سانحہ پشاور پر فضاء سوگوار، شانگلہ بھر عوام کی جانب سے ہارون بلور کی شہادت پر سخت اظہار مذمت۔ پشتون قوم کے ایسے جانثار لیڈروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،واقعہ کھلی دہشت گردی ہے۔ اس وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر عوام نے سوالات اُٹھا دیئے واقعہ کی تحقیقات کرکے زمہ داروں کو کفیر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ۔ بیرسٹرہارون بلور و ودیگر شہداء کی ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگی گئی جبکہ غمزادہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔شا نگلہ کے مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ الپوری میں شانگلہ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمدنعیم خان ایڈٖوکیٹ منعقد ہوا جس میں بار ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں پشاور بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ۔اجلاس میں صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ الیکشن کے دوران امن وامان کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے فیصلے کو سراہا گیا جس میں با رکونسل نے ایک قومی سانحہ پر ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شا نگلہ بار ایسوسی ایشن دنے وکلاء کو بار کے فیصلے پر عمل درامد یقینی بنایا جائے۔ادھر شانگلہ پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ہارون بلور ودیگر شہداء کی پشاور بم دھماکہ میں شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا پرآمن ماحوال میں اس طرح کے واقعہ کا رونما ہونا پورے پشتون قوم کیلئے ایک کھرب اور سخت گھڑی ہے بشیر بلور کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے کی شہادت پر پوری پشتون قوم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہارون بلور کی شہادت کے افسوس ناک واقعے کے بعد رواں الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی تحفظ کی زمہ داری سیکورٹی اداروں اور حکومت کی زمہ داری ہے حکومت اپنی زمہ داری پوری کرکے عوام کے زہنوں میں جنم دینے والی خدشات کو دور کرلیں ۔۔