چارسدہ ، ڈی پی او امیدواروں کو رات کو 8بچے انتخابی مہم نہ چلانے کی ہدایت

چارسدہ ، ڈی پی او امیدواروں کو رات کو 8بچے انتخابی مہم نہ چلانے کی ہدایت

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری نے انتخابی امیدواروں کو رات 8بجے کے بعد انتخابی مہم نہ چلانے کی ہدایات جاری کر دئیے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے پولیس افسران کو گشت بڑھانے اور سیکورٹی کی پول پروف انتظامات کے احکامات بھی جاری ۔ 25جولائی کو ضلع چارسدہ کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ پرامن فضا اور شفاف انتخابات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئینگے ۔ 25جولائی کو ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا جائیگا۔انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد ہر قیمت یقینی بنایا جائے اور عوام کی جان و مال کی خفاظت کیلئے پولیس افسران گشت بڑھائیں تاکہ عوام کو پولیس رٹ واضح طور پر نظر آجائے ۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں کو ہدایت کی کہ رات 8بجے تک انتخابی سرگرمیاں اور جلسے ختم کیا کریں اور جلسوں کے حوالے سے مقامی تھانے کو پہلے ہی سے مطلع کیا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر