ڈیرہ ،ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے

ڈیرہ ،ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ملتان روڈ اورلنک روڈ روڈی خیل پرڈکیتی کی 2الگ الگ وارداتوں میں مسلح ڈکیت 4افراد سے 2لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور2موبائل چھین کرفرارہوگئے ‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ملتان روڈ پراصغرپٹرول پمپ کے قریب وزیررحمان وزیرسکنہ میران شاہ اورناظم گل پنجاب سے مرغیاں خریدنے کیلئے ڈاٹسن میں بھکرجارہے تھے کہ سفید موٹرکار میں سوار2نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے ایک لاکھ95ہزارروپے کی رقم چھین لی اورموقع سے فرارہوگئے ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے وزیررحمان کی رپورٹ پراس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے دوسرے واقعے میں تھانہ یارک کی حدود میں گرڈ اسٹیشن کے قریب لنک روڈ روڈی خیل پر2مسلح ملزمان نے جمشیدسکنہ درابن چونگی سے 35ہزارروپے نقد اورموبائل فون جب کہ اس کے چچاانور سے ایک موبائل فون اور1200روپے چھین لیے ۔ یارک پولیس نے اس واقعے کامقدمہ عبدالقیوم اوراسلم نامی دوبھائیوں کے خلاف درج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر