عام انتخابات عوام پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے ،عبدالمالک قادری

عام انتخابات عوام پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے ،عبدالمالک قادری

ضلع خیبر( بیورورپورٹ ) خیبر اور شنواری علاقوں سے الحاج برادران کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے عوام پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینگے عمران خان باکردار اور بہترین انسان ہیں, سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری کا خیبر اعظم خیل میں حاجی شکور کے حجرے پر شمولیتی جلسے سے خطاب سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے خیبر اعظم خیل میں حاجی شکور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل ملاگوری اور جمرود میں لوگ ان سے ملکر محبت کا اظہار کرتے ہیں اور انہوں نے شنواری اور خیبر کے علاقوں سے الحاج برادران کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور خان کو مسیحا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وعدے نہیں کرتے جس کو پورا کرنا ممکن نہ ہو البتہ اگر ان کو موقع ملا تو ان کے بھائی نورالحق قادری پہلے سے بڑھ کر علاقے کے عوام کی خدمت کرینگے جلسے سے شاکر آفریدی،شاہ حسین آفریدی،حاجی شکور،زڑاور خان،نواب شیر،عدنان شنواری اور ضرب اللہ شنواری نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر