سیاسی شعبدہ بازوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے،شراز خان

سیاسی شعبدہ بازوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے،شراز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)گدون آمازئی کے یونین کونسل گندف علی شیر خیل بالا،ڈسلخیل ،کوٹھاغلام خیل اور دڑہ میں بڑے بڑے شمولیتی اجتماعات منعقد ہوئے اجتماعات میں فضل قیوم،سید قیوم وغیرہ نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس سلسلے میں شمولیتی جلسے سے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر شیراز خان اور سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی کے عوام کے سامنے سیاسی شعبدہ بازوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جھوٹی تبدیلی کے دعویداروں کو عوام 25جولائی کے الیکشن میں یکسر مسترد کرینگے مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور انشاء اللہ امیر مقام صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہونگے اور شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان ہونگے انہوں نے کہا کہ آج سوئی گیس بجلی اور دیگر منصوبوں پر تختیاں لگانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے مسلم لیگ کی حکومت نے ضلع صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جس میں پاسورٹ دفتر ،نادرا دفتر ،پیسکو اور سوئی گیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن مختلف علاقوں میں گرڈ سٹیشن اور فیڈرز کی منظوری اہم کارنامے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلع صوابی میں کوئی میگا پراجیکٹ یا منصوبہ مکمل نہیں کیا البتہ تربیلہ ڈیم بجلی کی رائیلٹی کے 92کروڑ روپے سالانہ ہڑپ کئے آج عوام ان جھوٹوں وعدوں کرنے والوں سے با خبر ہو چکے ہیں اور 25جولائی کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط کرینگے مقررین نے کہا کہ گدون کو پی ٹی آئی کی حکومت نے جان بوجھ کر ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا گدن ٹیکنیکل کالج میں باہر سے 15افراد کو بھرتی کر کے مقامی لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا،اجتماعات سے چیئرمین گندف رحمت خان، ماجد خان،شاہ نواز خان، مطہراور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ اس بار حاجی سجاد اور شیراز خان کی کامیابی یقینی ہے عوام 25جولائی کے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر مضبوط اور خوشحال پاکستان کو ایشیا ء کا ٹائیگر بنائینگے