تمام ادارے بروقت الیکشن کرانے کیلئے پر عزم ہیں، نعیم خالدلودھی

تمام ادارے بروقت الیکشن کرانے کیلئے پر عزم ہیں، نعیم خالدلودھی

اسلام آباد(آئی این پی ) نگران وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالدلودھی نے کہاہے کہ آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف الیکشن کمشنر سمیت تمام قومی اداروں کے سربراہان ملک میں آزادانہ، شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کے خواہش مند ہیں، حکومت ہرقسم کے حالات میں پچیس جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، ملک میں انتخابات کاعمل کامیاب بنانے کیلئے عوام اورسیاسی جماعتیں بھی ذمہ دارہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو ملک بھر میں مقررہ وقت پرانتخابات کاانعقاد چاہتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی میڈیامبصرین آنیوالے عام انتخابات کے عمل کی نگرانی کیلئے ملک میں پہنچ چکے ہیں۔خالدلودھی نے کہا کہ حکومت ہرقسم کے حالات میں 25 جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، ملک میں انتخابات کاعمل کامیاب بنانے کیلئے عوام اورسیاسی جماعتیں بھی ذمہ دارہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر