مردان ،پی ٹی آئی جلسہ منسوخی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہے ،ساجد اقبال

مردان ،پی ٹی آئی جلسہ منسوخی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہے ،ساجد اقبال

مردان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14 جولائی کو مردان میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے جلسہ ملتوی ہونے کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں ان خیالات کا اظہار ناظم کونسلر اتحاد کے صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند نے مردان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 14 جولائی کو مردان کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگاجو مردان کے سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑے گی۔ جلسہ کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس کی نگرانی قومی اسمبلی کے امیدوارمحمد عاطف خان کررہے ہیں ریلوے سٹیشن گراونڈ نوشہرہ رود پر منعقدہ عظیم الشان جلسے میں کارکن ہزاروں کی تعداد میں کارکن شرکت کرینگے ساجد اقبال مہمند نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں تاکہ مخالف سیاسی قوتوں کو پتہ چل سکے کہ مردان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر