سپیکر اسد قیصر کا خودکش دھماکہ میں ہارون بلو ر کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار

سپیکر اسد قیصر کا خودکش دھماکہ میں ہارون بلو ر کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار

صوابی( بیورورپورٹ) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے خودکش دھماکے میں بیرسٹرہارون بلور شہید کی شہادت پر انتہائی غم وعالم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں بلور خاندان کی غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے خودکش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ٰ شہید ہارون بلور کو جنت الفردو س میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاکرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر