ہنگو میں چوری کی مسلسل وارداتیں ،پولیس کا کریک ڈاؤن

ہنگو میں چوری کی مسلسل وارداتیں ،پولیس کا کریک ڈاؤن

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے چوری ورداتوں کاسختی سے نوٹس لے لیا۔ڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ کے احکامات پرپولیس کا کریک ڈاون،چوری کے گھناونے واقعات اورورداتوں کے تین سرغنہ چورگروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ڈگری کالج ہنگوکی سائنس لالیبارٹری سے چوری میں اپنے ہی کالج کا ملازم ملوث نکلا۔دیگرچوری ورداتوں میں ملوث 3ملزمان بھی گرفتار۔مال مسروقہ سمیت اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ائے روزچوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پرڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کویک دم متحرک کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے کریک ڈاون کرتے ہوئے چوروں پرزمین تنگ کردی۔ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے ڈی ایس پی ہنگوعمرحیات خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چوری ورداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے جدیدطریقہ تفتیش اورجدوجہدسے ملوث عناصرکوبے نقاب کرتے ہوئے تین چورگروہ کے سرغنہ ملزمان کوگرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزگورنمینٹ ڈگری کالج ہنگومیں سائنس لیبارٹری سے کالج کے نائب قاصدضیاء الرحمن نے دیگر2ملزمان نعمت اللہ اورقاسم کے ہمراہ ملٹی میڈیا پرجیکٹرز،فوٹوکاپئیرمشین،پرنٹرز،لیپ ٹاپس ودیگرقیمتی اشیا ء چوری کی تھیں جن کو24گھنٹے میں سی سی ٹی وی کیمراہ کے زریعے گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمدکرلیا گیا۔ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے کہا کہ پولیس کاروائیوں میں ابراہیم زئی کے علاقے سے چورہ گروہ کے مزیدتین ملزمان عاصم،اظہرعباس اوررحمت علی کوگرفتارکرکے سرقہ کی گئی 4موٹرسائیکل 3پستول برآمدکرلیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر