عوام بھر پور طریقے سے پی پی کو ووٹ دینگے ،قمر زمان

عوام بھر پور طریقے سے پی پی کو ووٹ دینگے ،قمر زمان

مٹہ(نمائندہ پاکستان) آج مانڈل ڈاگ کے غریب عوام نے یہ ثابت کردیا کہ ہم 2018 کے اس الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی کو ووٹ دینگیں۔قمر زمان خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے یونین کونسل گوالیرئی مانڈل ڈاگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم جلسہ منعقد ہوا جس میں پہاڑی علاقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورملک کے دوسری سیاسی پارٹیوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف سے کثیر تعداد میں عوام اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہوئے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر NA4 کے امیدوارقمر زمان اور PK8 کے امیدوار سید اکبر خان نے شمولیت کرنے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائے اور پارٹی میں شمولیت کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر انور زمان خان ایڈوکیٹ اور تاجے بھی موجود تھے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جتنے بھی حکومتیں آئے بس حکومت کی اور چلے گئے لیکن ان علاقوں کو نظر انداز کرکے یہاں کے عوام کیلئے کسی قسم کا فائدہ نہیں دیا،یہاں کے سکولیں،ہسپتالیں ،ویسے کے ویسے ہیںیہاں پر جو سڑکیں بنی ہوئی ہیں وہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے منظور کرائیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہنوں میں اب بھی یہ باتیں موجود ہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور طاقت کیساتھ جیتے گی اور اقتدار میں آئیے گی تو یہاں کے نوجوانوں کو ہم روز گار دیں گیں،یہاں کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بھر پور توجہ دیں گے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوسکیں ۔ان کا کہنا تھا یہاں پر لوڈشیڈنگ کا جو مسئلہ ہے ان سب مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔اس لئے اب یہ یہاں کے عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس پارٹی کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب بنادے تاکہ ان سب مسائل کا خاتمہ ہوجائے اور ہمارا ملک ترقی کے طرف گامزن ہوجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر