ڈیرہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 ملزمان گرفتار

ڈیرہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)یارک پولیس نے گلوٹی اورگرہ قلندرکے علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 5بندوق ، 2رائفل سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمدکرکے 6ملزمان گرفتارکرلیے‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے گلوٹی اورگرہ قلندرکے علاقو ں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 6ملزمان ذبیح اللہ ،عبدالخالق ، سیف الرحمان سمیت 6افراد سے 5بندوق ،2رائفل ،ایک کلاکوف ، ایک پستول ، 4میگزین اور151کارتوس برآمدکرلیے ۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر