نواز فیملی کی سزا پر شہباز شریف ،حمزہ لڈو بانٹ رہے ہیں:عمران خان

نواز فیملی کی سزا پر شہباز شریف ،حمزہ لڈو بانٹ رہے ہیں:عمران خان

بورے والا :(تحصیل رپورٹر ‘بیوروپورٹ‘نمائند ہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانے کے لیے عوام 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں مجھے اس نئی صبح میں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج بیرونی گراؤنڈ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ آپ کے مستقبل کی جنگ ہے پچھلے دور میں صرف دو جماعتیں باریاں لیتی تھیں اب ان کی اولادیں یہ باریاں لینے کے لیے تیار کھڑی ہیں بلاول بھٹو جس نے کبھی ایک گھنٹہ کام نہیں کیا وہ ملک سنبھالنے کی بات کر رہا ہے مریم نواز شریف جو کہتی تھی کہ اس کی لندن اور پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے 6سال قبل اس کا بھائی کہتا ہے کہ الحمد اللہ یہ سارے فلیٹ ہمارے ہیں ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی اور سزا پر شہباز شریف اور حمزہ شریف لڈو بانٹ رہے ہیں اور پانامہ کا ایشو اٹھانے پر میرا شکریہ ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر تبدیلی لانے کے لیے جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ نیا پاکستان بن سکے جہاں پر عدل اور انصاف کا نظام قائم ہو سکے کوئی بھی ریاست عدل و انصاف کے بغیر قائم اور ترقی نہیں کر سکتی ہے یورپ میں جو محنت کرتا ہے اسے اس کا پھل ملتا ہے وہاں کی ریاست امیروں سے ٹیکس اکھٹا کر کے بے روزگاروں کو بے روزگاری الاؤنس دیتی ہے ہم اقتدار میں آ کر امیروں سے ٹیکس لے کرکسانوں اور غریب مزدوروں پر خرچ کریں گے ہم کسانوں کو اس قابل کریں گے کہ کسان زمین سے پیسہ حاصل کر کے امیر ہو اس سے ملک ترقی کرے گا زرعی ادویات ،بیج ،پانی کسانوں کو وافر مقدار میں مہیا کیے جائیں گے تاکہ زراعت ترقی کر سکے کسانوں کو ان کی فصلوں کی اصل قیمت دلوائیں گے زرداری اور نواز شریف دور میں قرضہ 6ہزار ار ب سے بڑھ کر27ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے یہ قرضہ اتارنے کے لیے جب حکومت نئے ٹیکس لگائے گی تو ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں جب گئی ہیں تو خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو ضرور عزت دو مگر چورو ں کو عزت نہ دو انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو ووٹ دیتے وقت شکلیں نہیں دیکھنی عمران خان کے نظریے کو ووٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروانا ہے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاں خاکوانی نے کہا کہ 22سالہ دور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے باری باری جو حکومتیں چلائیں اس میں خدمت کے نام پر ملک کا پیسہ لوٹا گیا اور خزانے سے چوری کر کے ملک سے باہر منتقل کیا گیا ان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی نہ کر سکا انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں آکر ان لوٹ مار کرنے والے لٹیرے حکمرانوں سے حسا ب لیں گے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئیں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی تقریب سے پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 162چوہدری خالد محمود چوہان ،پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے صدر طاہر انور واہلہ اور وہاڑی سے امیدوار قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے بھی خطاب کیا جلسہ کی نقابت کے فرائض سینٹر فیصل جاوید نے ادا کیے ۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول