نواز شریف ،مریم اور صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کیلئے پیمرا کو خط

نواز شریف ،مریم اور صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کیلئے پیمرا کو خط

لاہور (آن لائن) نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا ،خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل نامی تنظیم کی جانب سے لکھا گیا خط کی کاپی الیکشن کمیشن،پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے خط میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ سزا یافتہ افرادکی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9۔17۔ 19 کیخلاف ورزی ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ تشہیر نہ روکی گئی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

پیمراکوخط

مزید : کراچی صفحہ اول