کارکن پر امن رہیں،دہشتگرد جو بھی کریں انتخابی میدان نہیں چھوڑیں گے :اسفند یار ولی

کارکن پر امن رہیں،دہشتگرد جو بھی کریں انتخابی میدان نہیں چھوڑیں گے :اسفند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پارٹی کی انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوان کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا،پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا،یہ لوگ جو بھی کر یں ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، ہم نے الیکشن لڑنا ہے اور جیتنا ہے، ہر داڑھی والے کو نہیں پکڑ سکتے، ہر داڑھی والے کو طالبان کہنا زیادتی ہوگی، ان میں ہمت ہے تو سیدھی طرح میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں، پیٹھ پر وار نہ کریں۔بدھ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے ہارون بلور کی شہادت پر کہا کہ میں آج بھی اپنے کارکنوں سے کہوں گا پرامن رہیں، بیشک ہارون بلور شہید ہے پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لیے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جب تک یہ ہیں پشاور پرکوئی قبضہ نہیں جماسکتا۔اے این پی کے سربراہ نے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پر امن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوان کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی۔