نگران وزیراعلی سے بشپ آف کراچی صادق ڈینئل کی ملاقات

نگران وزیراعلی سے بشپ آف کراچی صادق ڈینئل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے بشف آف کراچی صادق ڈینئل نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بشپ آف کراچی صادق ڈینئل نے نگران وزیراعلی سندھ کو اقلیتوں کے مسائل، کمیونٹی ایریاز میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عیسائی کمیونٹی کے افراد اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول