عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں شہید ہونے والے عارف حسین کی 6 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی

عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں شہید ہونے والے عارف حسین کی 6 ماہ پہلے شادی ...

پشاور ) رپورٹنگ ٹیم( یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں شہید ہونے والے عارف حسین کی 6 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی عارف حسین اے این پی کا دیرنیہ کارکن تھا گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود بھی وہ جلسے میں چلا گیا دوستوں کے منع کرنے کے باوجودبی کا طالبعلم بھی جلسے میں چلا گیا اور دھماکے کی نذر ہو گیا اور محمد آصف چند روز پہلے پارٹی میں شامل ہوا تھا عمران اپنا جنرل سٹور بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا اور دھماکے میں وہ بھی شہید ہو گیا یکہ توت میں ہونے والے دھماکے نے پشاور شہر میں ایک دفعہ خوف کی فضا پیدا کر دی ہے اور پورا علاقہ کیا شہر سوگ منا رہا ہے اور اے این پی کے کارکنوں نے تین دن کے لئے سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام الیکشن کی کمیپن روک دی ہیں ،

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول