پشاور،خود کش دھماکہ کے بعد پولیس کی جانب سے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے

پشاور،خود کش دھماکہ کے بعد پولیس کی جانب سے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے حکمت ...

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پولیس نے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ۔ چیکنگ پوائنٹس اور ناکہ بندیوں پر جدید آلات سے لیس اضافی نفری تعینات کرکے سنیفر ڈاگز اور ٹکنیکل آلات کے ذریعے تمام آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی۔ شہر بھر میں پولیس موبائل اور رائیڈر سکواڈز گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ حساس مقامات کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی۔ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںیکہ توت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد عناصر سے نمٹنے ، امن و امان کے قیام و سکیورٹی سے متعلق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی صدارت میں اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال سمیت اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔یکہ توت خودکش بم دھماکہ کے بعد دہشت گرد اور شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی طے کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سمیت تما م ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یکہ توت خود کش بم دھماکہ کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورپولیس افسران کو بم دھماکہ کے بعدترتیب دی جانے والی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خودکش بم دھماکہ کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، چیکنگ پوائنٹس اور ناکہ بندیوں پر جدید آلات سے لیس اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں پولیس موبائل اور رائیڈر سکواڈ کے ذریعے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حساس مقامات کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ سنیفر ڈاگز اور ٹکنیکل آلات کے ذریعے تمام آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز ، لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے گھر گھر سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں عناصر سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہے ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی کو بھی شہر کا سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں ہارون بلور شہید سمیت یکہ توت دھماکے کی شہدا کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول