ہارون بلور کی نماز جنازہ کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم

ہارون بلور کی نماز جنازہ کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)یکہ توت بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ہارون بلور کی نماز جنازہ کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔سکیورٹی پلان کے مطابق بلورہاؤس سے جناز گاہ تک سکیورٹی کی تین حصارقائم کرلئے گئے تھے جس کے مطابق جنازہ کے راستے میں تمام عمارات پرماہرنشانہ بازتعینات کر دئیے گئے تھے۔اس کے علاوہ جناز گاہ اور جنازہ کے راستے میں سکیورٹی انتظامات کیلئے خصوصی پولیس فورس ایس سی یو، اے ٹی ایس ، آر آر ایف، ای آر ایس اور سٹی پٹرول فورس کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئیں ۔جنازہ کی سکیورٹی کیلئے ایس پیز،ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز سمیت500سے زائدنفری تعینات کر دی گئی تھے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈاورسنیفرڈاگز کے ذریعے جنازہ گاہ اور راستے کو بھی کلیئر کر دیا گیا ۔ جناز گاہ میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ آنے جانے والے تمام افراد کی چیکنگ کیلئے پولیس اہلکاروں کو میٹل ڈیٹکٹرزھی فراہم کر دئیے گئے۔اس کے علاوہ مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے سفید پارچات میں بھی جوان جناز گاہ میں موجودرہے۔ہارون بلو ر شہید کی جنازہ کی سکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔کیپٹل سٹی پولیس نے جنازہ کو فل پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ شہرمیں امن و امان کے قیام کے خاطرتما م تھانوں کوخصوصی موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔