امن جرگہ چیئرمین سید کمال شاہ کی ہارون بلور پر خودکش حملہ کی مذمت

امن جرگہ چیئرمین سید کمال شاہ کی ہارون بلور پر خودکش حملہ کی مذمت

مردان (بیو رورپورٹ) امن جرگہ خیبر پختونخواہ کے چیئر مین سید کمال شاہ نے اے این پی کے رہنماء ہارون بلور پر خود کش حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کے بلندی اور مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ایک اخباری بیان میں امن جرگہ کے چیئر مین نے کہا کہ بلور خاندان کی قر بانیاں لا زوال ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ سید کمال شاہ نے کہا کہ یہ غلط خارجہ پالیسی کا شاخسانہ ہے ۔ اب وقت آن پہنچا ہے کہ خارجہ پالیسی کے تحت مشرقی اور مغربی بارڈر ز دونوں پر ہمسایوں کے ساتھ پر امن بقائے با ہمی کے اصولوں کے تحت امن کے قیام کے لیے اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ چالیس سال سے دہشت گردی کے روک تھام کے نام پر یہ جنگ پختون خطے میں لڑی جارہی ہے پختون احساسی محرومی کا شکار ہیں۔ ان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں پختون پیچھے رہ چکے ہیں پختون قیادت چاہے وہ مذہبی ہے یا دوسرے نظریات رکھنے والے ہیں کو کم ازکم پختون بلٹ میں امن کے قیام پر متفق ہو کر پختونوں کو دوسرے بحرانوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی جیسے عفریت سے نجات کے لیے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا چاہئے ۔ سید کمال شاہ نے ملک بھر میں انتخابی عمل کو پر امن طریقے سے انجام تک پہنچانے کیلئے فول پروف سیکورٹی کا مکمل انتظام کرنا چاہئے تا کہ آئندہ اس قسم کے سانحات کا اعادہ نہ ہو۔

مزید : کراچی صفحہ اول