الیکشن ، (ن) لیگی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی ، یہی بڑی تبدیلی ہے : شاہ محمود قریشی

الیکشن ، (ن) لیگی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی ، یہی بڑی تبدیلی ہے : شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوز رپورٹر) پیر آف سندر شریف محمد حبیب عرفانی صدر مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف کی صدارت میں سندر ہاؤس ملتان میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ پیر سید محمد حبیب عرفانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میں شاہ محمود قریشی‘ ندیم قریشی‘ اختر گیلانی‘ ڈاکٹر منیر ظفر‘ اس (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

حلقے سے پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی امیدوار ہیں‘ ان کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری میں اگر کوئی کردار ادا کرسکتا ہے اور وہ نہیں کرتا تو وہ ایک جرم کا مرتکب ہوگا۔ پوری قوم اس فیصلہ پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ جو ایک ڈان بن کر ایک مافیا کے طورپر اس ملک کو چلا رہے تھے اس ملک کے خزانوں کو لوٹ رہے تھے اس ملک کے خزانوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ یقیناًنہ صرف انہیں سزا ملی بلکہ ان خزانوں کو بھی واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کیلئے ہم سب عمران خان کے مشکور ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور یہ تبدیلی قلب کی تبدیلی ہے۔ انسان کی کوششوں سے حالات بدل جاتے ہیں۔ فیصلے کی روح کو سامنے رکھتے ہوئے میری رائے میں 2018کے انتخابات کے حوالے سے میں ن لیگ کی صفوں میں بھی بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ندیم قریشی امیدوار پی پی 216نے اپنے خطاب میں پیر آف سندرشریف سید محمد حبیب عرفانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ سیاست کو پیشہ نہیں بناؤں گا۔ بزرگوں کے فرمان کے مطابق عوام کی خدمت کرونگا۔ جلسے سے معروف کالم نگار سید اختر حسین گیلانی‘ نوید ہاشمی‘ ڈاکٹر منیر ظفر نے خطاب کیا۔ حافظ محمد ذیشان چشتی نے تلاوٹ کلام پاک پیش کیا۔ معروف نعت خواں عاصم گولڑی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین نے این اے155میں پاکستا ن تحریک اصاف کے اُمیدوار ملک عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا، جامع مسجد الحسین نیوملتان میں ملک عامر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی اور دیگر شیعہ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پرضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت علی،مولانا اعجاز حسین بہشتی،مولانا ہادی حسین ہادی،مولانا وسیم عباس معصومی، بانیان حیدریہ گروپ کے رہنما سید ابوعبداللہ شوکت زیدی، سائبان زہرا فاؤنڈیشن کے رہنما سید مصطفی حیدر زیدی، سید عترت عباس کاظمی،سید نجم الحسن کاظمی،قاری سلمان محمدی،طالب حسین،تیمور حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی تحریک میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پاکستان میں کرپشن،بے روزگاری اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو مل کر حصہ لینا ہوگا، مجلس وحدت مسلمین حلقہ ۱ین اے155میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر