سید گروپ قومی ‘ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگا: امیدواروں کا دعویٰ

سید گروپ قومی ‘ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کریگا: امیدواروں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم( سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ150 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ203 میں علاقہ کی اہم برادریاں اور سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ عوام کی شمولیت سے سید گروپ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

انشاء اللہ 25جولائی کو قومی اور صوبائی کی دونوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیتے گا ۔ ان خیلات کا اظہار قومی اسمبلی کے حلقہ 150 سے آزاد امیدوار سید فخر امام شاہ نے بستی نند پور میں چوہدری لیاقت علی جٹ کے ڈیرے پر ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمبوہ برادری‘ جٹ برادری اور آرائیں برداری کے علاوہ بھٹی برادری نے متفقہ طور پر سید گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سید گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کے جلسوں اور کارنر میٹنگوں میں عوام آنے کو تیار نہیں اسی وجہ انہوں نے عوام کو متوجہ کرنے کیلئے مزاحیہ فنکاروں‘ جگت بازوں کو بلایا جاتا ہے اور گھوڑوں کے ڈانس پروگرام ترتیب دیکر عوام کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اگر ہراجوں نے گزشتہ پندرہ سالوں میں عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو اب ان کو اس طرح سے پاپڑ نہ بیلنے پڑتے۔اب علاقہ کے عوام ان کی بات سننے کو تیا نہیں۔ اس موقع پر رانا برادری نے ہراج گروپ کو خیر باد کہ کر سید گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
فخرامام‘ خاور شاہ