کچہ میں بڑا آپریشن ، 12مغوی بازیاب ، اغوار کار فرار ، ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی شروع

کچہ میں بڑا آپریشن ، 12مغوی بازیاب ، اغوار کار فرار ، ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی ...

ڈیرہ غازیخان ،راجن پور ( سٹی رپورٹر، نامہ نگار) کچہ کے علاقہ میں پولیس کا گرینڈآپریشن‘ 5روز قبل اغوا ہونیوالے بارہ مغوی باز یاب ، اغوا کار فرار۔5روز قبل کچہ کے علاقے میں ڈاکو بارہ افراد(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

غلام فرید، نذیر احمد ، ناصر ، منور حسین ،شاہد ، امین ، امیر بخش ، محمد نواز ، قیصر ، محمد یوسف کو اغوا کر لیا تھا جبکہ دو روز قبل اغوا کا ر وں نے مسمیان عبدالحکیم اور اس کے والد جان محمد بگٹی کو بھی اغوا کر لیا تھا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایات پر راجن پور پولیس ، رحیم یار خان پولیس اور ایلیٹ فورس پنجاب کے سپیشل آپریشن یونٹ اور ایجنسیوں کی مدد سے مغویان کو باز یاب کرایا گیا ۔ ڈی ایس پی سرکل روجھان محمد آصف رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ شہریوں نے بھی مغویان کو برآمد کرانے میں پولیس فورس کا بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سید کلیم امام نے راجن پور پولیس ، رحیم یار خان پولیس اور ایلیٹ فورس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جو ہمارے لیے اعزاز اور حوصلے کی بات ہے ۔

بڑا آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر