افغانستان میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ ، 10افراد جاں بحق

افغانستان میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ ، 10افراد جاں بحق

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں موجود محکمہ تعلیم کی عمارت پر دھاوا بولا جبکہ عمارت کے نزدیک دو دھماکے بھی سنے گئے۔صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کے اندر متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔نہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی، جن میں سے 2 نے اپنی خودکش جیکٹس پھاڑ لیں جبکہ تیسرے کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔جلال آباد میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ جلال آباد میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔

10 افراد جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر