لٹیروں کااحتساب الیکشن سے پہلے شروع ‘تبدیلی سے ملک میں خوشحالی آئے گی ‘ظہیرالدین علیزئی

لٹیروں کااحتساب الیکشن سے پہلے شروع ‘تبدیلی سے ملک میں خوشحالی آئے گی ...

ملتان (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 214ظہیرالدین علیزئی نے کہا ہے کہ پچھلے چالیس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سالوں سے عوام کو بیروز گاری، مہنگائی اور ناانصافی کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے الیکشن 2018ء تبدیلی کا سال ہے باریا ں لینے والوں کو آج ملک بھرمیں ووٹروں کی جانب سے مزاحمت کاسامنا ہے۔ ان کا احتساب الیکشن سے پہلے ہی شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 67محمود کوٹ، سفاری کوٹ یونین کونسل 10نیو نقشبند کالونی یونین کونسل 68طارق آباد یونین کونسل چاہ چدھڑوالہ یونین کونسل 10محمود آباد میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن اور کرپٹ عناصر کا قلع قمع کرلیگی اور ملک میں روزگار کے مواقع ہیں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار بنائے گی تاکہ سرمایہ کار پاکستان ترجیح دیں اس موقع پر محمد شوکت بلوچِِ، عطااللہ خان، سید فخر امام، سید ظفر بخاری، ڈاکٹر اصغر، چوہدری سردار گجر، چوہدری افضل، چوہدری وارث، شاہد ہاشمی، ملک فرحان، ملک عرفان، ناصر گجر، حسن جلیل، حیدر بھٹہ، اختر حسین، خان رحمانی، ناصر خان کھیڑا، راؤ آصف، وائیس چیئرمین تصور بلوچ، راناندیم کونسلر ، گلزار کلو کونسلر، ساجد کلو، ڈاکٹراختر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 214ظہیر الدین خان علیزئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ظہیرالدین علیزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر