سابق حکمرانوں نے کسانوں کومسائل سے دوچار کیا:محمد ابراہیم خان‘رانا سہیل کا جلسے سے خطاب

سابق حکمرانوں نے کسانوں کومسائل سے دوچار کیا:محمد ابراہیم خان‘رانا سہیل کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘شجاع آباد (نیوزرپورٹر‘نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف حلقہ این اے 158 کے اُمید وار محمد ابراھیم خا ن نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی جیبیں بھریں اور ملک کو مقروض کر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

دیا۔ ن لیگ نے جاتے جاتے 10ارب روپے کا قرضہ لیا آج عوام پریشان ‘ کسان بدحال ‘ صنعت کار زیر بار ‘ نوجوان بے روزگار اور سابقہ حکمران مالدار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونو ں نے دونو ں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا عوام کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ان خیا لات کا اظہار اُنھوں نے یونین کو نسل بو ٹے والا میں چوہدری شہزاد سندھو کی رہائش گا پر مختلف برادریوں کھوکھر ،سندھو ،آرائیں برادری کی شمیو لیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس مو قع پر اُمید وارصو بائی اسمبلی ڈاکٹر اختر ملک ،جمشید سندھو ،رمضان سندھو،اکرام انصاری محسن سندھونے خطاب کیا جبکہ ، اُمید وارصو بائی اسمبلی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بلے کی ہوا چل پڑی ہے تحریک انصاف کا طوفان آرہا ہے۔ ا پی پی اور ن لیگ انتشار کا شکار ہے بہت سے لوگ پارٹیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ ا۔ عمران خان کو کامیاب کرنا ہے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار این اے 158محمد ابراہیم خان نے موضع دھوندو میں چوہدری محمد رمضان میو کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے قوم اندھیروں اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا تحریک انصاف قوم کو اندھیروں سے نکالے گی اور لٹیروں سے لوٹا ہوا مال واپس لے کر رہے گی لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام عمران خان کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں کہ عوام اب باریاں لینے والوں سے تنگ آ چکے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے مک مکا کی سیاست کر کے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے عوام ان کے چہرے پہچان چکے ہیں ملک میں بے روزگاری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ناقص سسٹم کودرست کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی انشاء اللہ عمران خان ہی عوامی طاقت سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں عوام کو اب ا ن کے چنگل سے نکلنا ہو گا تحریک انصاف عوام کو حقوق دلوائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میو برادری سے میرا پیار کا رشتہ ہے معیار تعلیم بلند کرے گی طبقاتی نظام کا خاتمہ کرے گی اور ملک سے کرپشن کو جڑ سے اٹھا پھینکے گی ملک میں کرپشن کے خاتمہ سے ہی ملک ترقی کے منازل طے کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کسان ہوں کسانوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہوں حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو معاشی طور پر تباہ کیا ہے کسانوں کو اپنی اجناس کا صحیح معاوضہ نہ مل سکا کسانوں کو گندم فروخت کرنے کیلئے باردانہ نہ مل سکا کسانوں نے گند م اونے پونے داموں فروخت کی عوام ہم پر اعتماد کریں ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی راناسہیل احمد نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ترقی کیلئے سابقہ حکمرانوں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں میرے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں اس موقع پر غضفرالزمان خان، چوہدری خلیق عرف ببلو، دلشاد خان، خواجہ وقاص ، ملک ممتاز وینس، سمیت علاقہ کے سینکڑو ں افراد موجود تھے اہل علاقہ نے ان رہنماؤں کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔