شفاف انتخابات کیلئے بلدیاتی اداروں کے سربراہان و عہدیداران کے اختیارات کی معطلی قانونی اقدام ، الیکشن کمیشن

شفاف انتخابات کیلئے بلدیاتی اداروں کے سربراہان و عہدیداران کے اختیارات کی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے کہا ہے بلدیاتی اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی معطلی کا مطلب انہیں حاصل اختیارات کی معطلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک بھر کے بلدیاتی عہدیداران کی معطلی کے حکم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے قانون کے تحت بلدیاتی عہدیداران کو حاصل اختیارات کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، بلدیاتی نمائندوں پر کسی بھی امیدوار یا جماعت کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 کے تحت لگائی گئی ہے۔بلدیاتی نمائندہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی امیدوار یا جماعت کے حق میں یاخلاف استعمال نہیں کرسکتا۔ یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے قانون کے مطابق اٹھا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر