این اے 179کئی برادریان میاں امتیاز احمد کے قافلے میں شامل

این اے 179کئی برادریان میاں امتیاز احمد کے قافلے میں شامل

رحیم یارخان (بیورونیوز)کوٹ سمابہ میں حلقہ این اے 179 سے مسلم لیگ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

(ن) کے امیدوار میاں امتیازاحمد کی جانب سے سیاسی قوت کا ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ بستی عبیداللہ میں ایک بڑے اجتماع میں منگریہ برادری‘ ملک برادری‘ خاصخیلی برادری‘ کھرل برادری سمیت علاقہ کی دیگر برادریاں اور سرکردہ شخصیات نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ میاں امتیازاحمد کا بستی عبیداللہ پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا۔ اس موقع پر سید مظہرالحق بخاری‘ چوہدری محمدعارف‘ جام محمدانور‘ جام شاہد کریم‘ ملک فرید احمد‘ ملک منظوراحمد‘ مظہر خاصخیلی‘ محمدحنیف‘ محمدنعیم کھرل اور عمائدین علاقہ نے میاں امتیازاحمدکو کوٹ سمابہ میں بھرپور ترقیاتی کام کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا۔ میاں امتیازاحمد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کوٹ سمابہ سمیت حلقہ بھر سے عوام مجھے جو پیار اور محبت دے رہے ہیں اس نے میرے حوصلے بلند کردیئے ہیں۔ 25جولائی کو عوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں کی بجائے خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے اور ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ کوٹ سمابہ میں گرلز ڈگری کالج‘ سوئی گیس کی فراہمی اور سڑکوں سمیت دوسرے ترقیاتی کام کراکے عوام سے کئے وعدے پورے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران میرے حلقہ میں 20 ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی فنڈز آئے جو رحیم یارخان کی 70سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ان شاء اللہ ترقی اور خوشحالی کا مشن آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں‘ مفاد پرست اور اقتدار کی ہوس کے شکار لوگ عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں‘ عوام ان سے ہوشیار رہیں۔

میاں امتیاز

مزید : ملتان صفحہ آخر