کہروڑپکا ‘ تحریک انصاف کے اکلوتے کونسلر کا ساتھیوں سمیت عبدالرحمن کانجو کی حمایت کااعلان

کہروڑپکا ‘ تحریک انصاف کے اکلوتے کونسلر کا ساتھیوں سمیت عبدالرحمن کانجو کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)کہروڑپکا شہر سے تحریک انصاف کے واحد کونسلر چوہدری نیئر عباس گجر اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کے قافلہ میں شامل ہو گئے اور ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنی رہائش گاہ پر عبدالرحمن کانجو کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے نیئر عباس گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے تبدیلی کے نعرہ سے ہٹ گئی۔ جس وجہ سے عبدالرحمن کانجو کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر وراڈ نمبر 1,3,4کی بھٹی، بلوچ، عاربی اور ارائیں برادری نے بھی عبدالرحمن کانجو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی۔جبکہ تحریک انصاف لیبر وونگ تحصیل کہروڑپکا کے صدر افتخار عاربی اور ڈاکٹر اختر نے بھی عبدالرحمن کانجو کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ نئے آنے والے ساتھیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ نئے آنے والے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر ملک شاہ محمد خان جوئیہ، ملک عطا اللہ اعوان، میاں شہباز فخر، ملک عمران خالد، چوہدری طارق میؤ، اظہر حسین شاہ، بلال بھٹی، ملک افضل جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔