25جولائی کے بعد (ن)لیگ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں ہوگی ‘طارق رشید

25جولائی کے بعد (ن)لیگ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں ہوگی ‘طارق رشید

ملتان( سٹی رپورٹر) امیدوار ایم این اے حلقہ 155 شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی لابی نواز شریف کی مقبولیت ختم (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

نہیں کرسکتی ، حلقہ این اے 155 میں ترقیاتی کام اور خدمت صرف ہماراہی اعزاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 11 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ترقی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ،اور 25 جولائی کے بعد ایک بار پھر ن لیگ اقتدار میں ہوگی ، عوام اپنے محسن میاں نوازشریف اور انکے کارکنوں کے شانہ بشانہ ہیں اور 25 جولائی کو ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہوگی ،اس موقع پر شاہ برادری،قریشی برادری،کھادل برادری نے شیخ طارق رشید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ،جبکہ اسلم ہمایوں، ندیم سپل ،محمد نعمان قادری ،الہی بخش مجاہد ،شہباز قریشی ،نعمان قادری ، حافظ توقیر ،فاروق مجتبی ،حامد عمران قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

طارق رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر