پشاور دھماکے کیخلاف ملتان پریس کالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پشاور دھماکے کیخلاف ملتان پریس کالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے باہر پشاور میں بم دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ ہارون بلور(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کا بہیمانہ قتل ریاستی دہشت گردی ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ احتجاج میں این اے 155 کی امیدوار نوشین خان بلوچ پی پی 214 کے امیدوار ملک عمر عباس جنرل سیکرٹری مصطفی شیخ سیکرٹری انفارمیشن مقصود مرزا مدثر خان صوبائی صدر سید سالم علی خواجہ یٰسین ، شبر بخاری ، ملک زین ، ملک شانودیگر شامل تھے،جبکہ سید سالم علی نے کہا کہ اے این پی کی انتخابی ریلی بروز جمعہ 4 بجے شام اپنے مرکزی انتخابی دفتر سے نکالی جائے گی۔ علاوہ ازیں پشاور دھما کہ کے افسوسناک واقعہ اور اس میں ہونے والی شہادتوں پر مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا گیا ہے ،مذہبی جماعتوں ، اداروں اور تنظیموں وفاق المدارس العربیہ ، وفاق المدارس السلفیہ ، جمعیت علما اسلام ، جماعت اسلامی ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ، مجلس وحد ت المسلمین، متحدہ مجلس عمل ، پاکستان شیعہ علما کونسل ،جماعت اہلسنت ، مجلس احرار اسلام ، اہل حدیث یوتھ فورس کے رہنماوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اوراے این پی کی قیادت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بخشش و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے، اورمذہبی قائدین نے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے یہ سانحہ ناقابل تلافی نقصان اورانتہائی افسوس ناک ہے،پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا انوار الحق اور مفتی محمد رفیع عثمانی،مولانا زبیر احمد صدیقی ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں ،ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ ،جنرل سیکرٹری نورخان ہانس ،مفتی غلام مصطفی فردوسی ،جماعت اسلامی کے رہنما منیر احمد بودلہ ، کنور صدیق ، امیر مجلس عمل آصف محمود اخوانی،ڈاکٹر صفدر اقبال ، مولانا عبدالرحیم گجر ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی ،مولانا عبدالحمید ، قاری عطاء اللہ عزیز ، مفتی عبدالرحمن شاہین ،مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی ، ثقلین نقوی ، پاکستان شیعہ علما کونسل کے رہنما بشارت عباس قریشی ، ڈاکٹر صدیق خان قادری ، علامہ فارق خان سعیدی ، مجلس احرار اسلام کے رہنماوں سید عطاء المہیمن بخاری ، سید کفیل شاہ بخاری ، مولانا اکمل ، عطاء المنان ، فرحان اور اہل حدیث یوتھ فورس کے رہنماوں قاری ہدایت اللہ رحمانی ، حافظ طاہر محمود ، قاری نزاکت نے نے شدید رد عمل افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ بشیر بلور کے قاتلوں کو شریعت کے مطابق سزا دے دی جاتی اور اس سانحہ کی تحقیقات قوم کے سامنے لاء جاتیں تو آج کے حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ کلمہ گو مسلمانوں کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو ان کا ناحق قتل ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے۔ مخصوص سوچ کی حامل قوتیں ہیں جوملک میں انارکی بدامنی اورنفرتوں کوجنم دیناچاھتی ہیں پرامن ماحول کو خون آلود کرنا ملک و ملت کیدشمنوں کی کارستانی ہے بلورخاندان کی اس دکھ درداورغم وصدمہ پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ملک میں

مزید : ملتان صفحہ آخر