ن لیگ کو عزت دو‘ عوامی خدمت ہی ہمارا مشن: اویس لغاری‘ عبدالعلیم شاہ

ن لیگ کو عزت دو‘ عوامی خدمت ہی ہمارا مشن: اویس لغاری‘ عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)لاہور میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال مسلم لیگ ن کی الیکشن میں بھرپور کامیابی کانقطہ آغاز ہوگا۔ڈیرہ غازیخان کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

عوام باشعور ہیں ۔کوئی نودولیتا دولت کے بل بوتے پر عوام کا ضمیر خر ید نہیں سکتا۔الیکشن کمیشن ایک اُمیدوار کی طرف سے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دولت کے استعمال کا نوٹس لیں ۔ووٹروں کو ووٹ کے بدلے گاڑیاں اور موٹرسائیکل دینے کا جھانسہ دیاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار بلاکLمیں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار این اے 191سردار اویس خان لغاری اور پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو اور عوامی خدمت اور روشن پاکستان کی کارکردگی پر عوام کے پاس گئی ہے اور الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہے ۔ڈیرہ غازیخان کے غیور عوام کو دولت کے بل بوتے پر خریدا نہیں جاسکتا۔ایک اُمیدوار کی طرف سے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دولت کے بھرپور استعمال کا الیکشن کمیشن نوٹس لیں اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔کارنر میٹنگ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر