پشاور دھماکے کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سکیورٹی سخت

پشاور دھماکے کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سکیورٹی سخت

ملتان (وقائع نگار) پشاور میں اے این پی کے انتخابی جلسہ میں ہونیوالے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دھماکہ کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتظامیہ کی بلااجازت تقریبات کارنر میٹنگز میں شرکت اور ریلی اور جلسہ کے انعقاد پر بھی سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب شہریوں کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ اور نگرانی کے عمل میں سختی لاتے ہوئے حساس انتخابی حلقوں کی سکیورٹی میں مزیدڈ اضافہ کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر