ایم ڈی اے‘ 2آرکیٹکٹ کے نام لسٹ سے خارج

ایم ڈی اے‘ 2آرکیٹکٹ کے نام لسٹ سے خارج

ملتان(سپیشل رپورٹر )ایم ڈی اے انتظامیہ نے ملتان کے 2 آرکیٹکٹ کے نام ایم ڈی اے میں درج آرکیٹکٹ لسٹ سے خارج (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

کر دئے ہیں اور ان کو ایم ڈی اے نے ہمیشہ کے لئے بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔محمد شریف فیصل ڈیجیٹل ڈویلپر شاپ نمبر 05 زکریا آرکیڈ چونگی نمبر 9 ملتان اور بشیر احمد شاھد نوبل ایسوسی ایٹس کچہری روڈ ملتان کو ایم ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے اور ایم ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشن کی پاس داری نہ کرنے پر لسٹ سے خارج کیا گیا۔ محمد شریف فیصل ڈیجیٹل ڈویلپر ز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ آرکیٹکٹ ہی نہیں ہے بلکہ یہ پرنٹنگ پریس کا کاروبار کرنے والا شخص ہے۔ جبکہ بشیر احمد شاھد نوبل ایسو سی ایٹس ایم ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے کا عادی ہے عوام کو بلڈنگ بائی لاز کے بارے میں غلط گائیڈکرنا دوسروں کے بنائے ہوئے نقشے سٹیمپ کر کے پیسے بٹورنا اور ایم ڈی اے ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنا اس کا معمول تھا۔ ان دونوں آرکیٹکٹ کو کئی ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے کئی بار وارننگ دی گئی۔ اور کئی بار نوٹس جاری کئے گئے۔ لیکن ان کے کردا ر اور رویہ میں تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے بلآخر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے کی رپورٹ پر ان دونوں آرکیٹکٹ کو لسٹ سے خارج کر دیا گیا اور اس بارے میں عوام الناس کو بھی ھدایت کی گئی ہے۔ کہ ان نام نہاد آرکیٹکٹ سے نقشے بنوانے سے گریز کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر