بہاولپور میں 4یونیورسٹیاں بنائیں ،شعبہ صھت میں انقلابی اقدامات ہمارا کارنامہ :بلیغ الرحمٰن

بہاولپور میں 4یونیورسٹیاں بنائیں ،شعبہ صھت میں انقلابی اقدامات ہمارا ...

سمہ سٹہ (نامہ نگار)ریذیڈنٹ ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور،چوہدری جاوید اقبال کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے امید وار قومی اسمبلی(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

این اے 170 سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن اورامیدوار صوبائی حلقہ پی پی 252 ڈاکٹر رانا طارق کے اعزاز میں ریاست ہال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈل ٹاؤن اے کے رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کامحور عوام کی خدمت ہے ماضی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اگر عوام نے پھر موقع دیا تو بہاولپور کو ترقی یافتہ علاقہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن نے کیا ڈاکٹر رانا طارق نے کہا کہ مسلم لیگ ن بہاولپور کا گڑھ ہے مسلم لیگ ن ملک بھرمیں کلین سویپ کریگی انہوں نے کہاکہ بہاولپو رکی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھرپوراقدامات کئے بہاولپور میں چارنئی یونیورسٹیوں کاقیام اس خطہ کے تعلیمی تشخص کی بحالی کی کڑی ہے جبکہ صحت کے شعبہ میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے جدیدسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی، سنٹر ، کارڈیک بلاک اورسول ہسپتال کی تعمیر ہمارے یادرکھے جانیوالے اقدامات ہیں اس موقع جاوید اقبال چوہدری ،اوردیگرنے بھی خطاب کیا اس میٹنگ میں موجودسابق صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری بہاولپور چوہدر ی محمد علی ،سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی،آمنہ عاقل، ڈاکٹر علیم ،مبین الحق قریشی ، شہیر رضوی ،منیر احمد بھٹی ،شہاب رحمانی ، سید ماجد علی شاہ، سہیل پیرزادہ ،راجا ایاز،ساجد مصطفی ،چوہدری تنویر محمود ،محمد فاروق ، دانیال امجداور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر